رنگا ریڈی ، سنگاریڈی و میڑچل میں سرکاری اراضیات کی فروخت کا فیصلہ

   

ایچ ایم ڈی اے کے ذریعہ ای آکشن، 4 جنوری سے ماقبل آکشن اجلاس ہوں گے
حیدرآباد ۔22 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے رنگا ریڈی ، سنگا ریڈی اور میڑچل ملکاجگری اضلاع میں 1.20 لاکھ مربع گز اراضی کی فروخت کا منصوبہ بنایا ہے جس سے ادارہ کو 600 کروڑ کی آمدنی ہوگی۔ ایچ ایم ڈی اے نے یہ اعلان کیا کہ 300 تا10000 مربع گز کے پلاٹس کا آکشن کیا جائے گا اور فی مربع گز قیمت 2400 روپئے تا 1.5 لاکھ روپئے ہوگئی ۔ ای آکشن کے لئے 18 جنوری کی تاریخ طئے کی گئی جبکہ رجسٹریشن کی مہلت 16 جنوری ہوگی۔ رنگا ریڈی ضلع میں اراضی کے 13 پلاٹس جو 11132 مربع گز پر مشتمل ہیں ، آن لائین ای آکشن کیلئے پیش کئے جائیں گے جبکہ سنگا ریڈی میں 25228 مربع گز کے تقریباً 16 پلاٹس کا آکشن ہوگا۔ ایچ ایم ڈی اے نے باچو پلی ، موسیٰ پیٹ ، سورارم اور بورم پیٹ میں اراضی کے 9 پلاٹس کی فروخت کا فیصلہ کیا ہے۔ اسناپور ، میڈارم ، امین پور، پٹیل گوڑہ اور سلطان پورہ علاقوں میں 28044 مربع گز اراضی کو آکشن کے ذریعہ فروخت کیا جائے گا۔ اراضی فروخت کے سلسلہ میں 4 جنوری کو رنگا ریڈی کلکٹریٹ ، 5 جنوری کو سنگا ریڈی اور 6 جنوری کو میڑچل ملکاجگری کلکٹریٹس میں ماقبل آکشن اجلاس ہونگے ۔ آکشن میں حصہ لینے درخواست گزاروں کو رجسٹریشن کی مالیت کے طور پر ناقابل واپسی رقم ادا کرنی ہوگی۔ آکشن کی تفصیلات ایچ ایم ڈی اے ویب سائیٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ ر