روزگار کے متلاشی نوجوان کی ٹرین کی ٹکر سے موت

   

حیدرآباد 20 اکٹوبر (سیاست نیوز) ملازمت کی تلاش میں مصروف ایک نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 18 سالہ بی سائی رام جو ضلع نلگنڈہ کا متوطن یہ نوجوان اپنی ماں اور رشتہ داروں کے ہمراہ 15 دن قبل نلگنڈہ سے حیدرآباد منتقل ہوا تھا اور روزگار کی تلاش میں مصروف تھا۔ روزگار کے حصول میں اسے مسلسل ناکامی ہورہی تھی اور شدید پریشانی کا شکار تھا۔ کل لکڑی کا پُل علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں یہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔