انقرہ : روس اور یوکرین چالیس قیدیوں کے تبادلے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے طرفین نے انقرہ میں ملاقات کی۔ دونوں ملکوں کے وفود نے انقرہ میں منعقدہ عالمی محتسب کانفرنس کے دوران ملاقات کی۔ روسی حقوق انسانی کی محتسب تاتیانا موسکال کووا نے یوکرینی ہم منصب دیمترو لوبی نیتس سے ملاقات کے بعد بتایا کہ ہمارے درمیان چالیس جنگی قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ملاقات کے بعد موسکال کووا نے ترک پارلیمانی اسپیکرمصطفی شان توپ سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے ترک محتسبان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔