ماسکو : روس میں ایک پٹرول اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاع کے مطابق روس سے منسلک علاقے چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی کے ایک اسٹیشن پر شام کے وقت دھماکہ ہوا جس میں 2 بچوں سمیت 4 ہلاک ہو گئے ہیں۔واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو اطراف کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی شدّت سے پٹرول اسٹیشن سے اْڑنے والے ٹکڑوںکی وجہ سے اطراف کے متعدد مکانات اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔روس وزارتِ ہنگامی حالات کے جاری کردہ بیان کے مطابق دھماکہ پیٹرول اسٹیشن کے ڈپو میں دباو کی وجہ سے ہوا ہے۔دھماکے کے بعد 900 مربع میٹر علاقے میں آگ پھیل گئی جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔ گروزنی اٹارنی جنرل دفتر نے واقعے کی تحقیقات شروع کروانے کا اعلان کیا ہے۔