ماسکو، یکم ؍جولائی (یو این آئی) ماسکو نے کئی روسی میڈیا اداروں کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ اس نے یورپی یونین کی پابندیوں کے جواب میں روس میں کام کرنے والے 15 یورپی میڈیا آؤٹ لیٹس پر باہمی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزارت نے کہاکہ یورپی یونین کی جانب سے اس سال فروری میں منظور کیے گئے نام نہاد 16ویں پابندیوں کے پیکج کے تحت آٹھ روسی اشاعتی اداروں اور اطلاعاتی چینلز پر عائد تازہ ترین پابندیوں کے ردِعمل میں، روسی فریق نے فیصلہ کیا ہیکہ وہ اپنے دائرۂ اختیار میں 15 یورپی یونین کے رکن ممالک کے میڈیا اداروں کی ویب سائٹس پر جو جھوٹی معلومات پھیلانے میں ملوث ہیں، جوابی پابندیاں عائد کرے گا۔