روسی حملے کا خطرہ، یوکرین میں امریکہ سمیت کئی یوروپی ممالک کے سفارتخانے بند

   

کیف : یوکرین کے امریکی میزائلوں کے استعمال کے بعد روس کی جانب سے جوابی حملے کا خطرہ ہے اور اسی کے پیشِ نظر امریکہ سمیت کئی یورپی ممالک نے کیف میں اپنے سفارتخانے بند کر دیے ۔ یوکرین کے روس کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے امریکی میزائل حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔میڈیا کے مطابق کیف میں روس کے فضائی حملوں کا انتباہ جاری کر دیا۔ کیف میں امریکہ، یونان، اٹلی اور اسپین کے سفارتخانوں کو بند کر دیا گیا، امریکی سفارتخانے نے روس کی جانب سے میزائل حملوں کا انتباہ جاری کیا ہے ۔ یوکرینی انٹیلی جنس چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کئی ماہ سے میزائلوں کا ذخیرہ کر رہا ہے جسے دیکھتے ہوئے امریکی سفارتخانے کی وارننگ درست ہے ۔ادھر، روس نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو نے یوکرین کو میزائل داغنے کی اجازت دے دی۔طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغنے کے بعد جوابی کارروائی کا اندیشہ ہے ۔روسی انٹیلی جنس چیف نے بتایا کہ گزشتہ رات اور آج یوکرین کے 50 ڈرون مار گرائے ۔روسی نیوکلیئر ڈاکٹرائن میں تبدیلی کے بعد یوکرین نے ملٹری موبلائزیشن قوانین بدل دیے ۔ نئی پالیسی کے مطابق روسی قید سے رہا یوکرینی شہری جنگ میں حصہ نہیں لے سکتے ۔ کسی فوجی کے خاندان کے فرد کے قتل یا لاپتا ہونے پر برخاست کیا جا سکتا ہے ۔