ماسکو : روس کے نائب وزیر خارجہ و روسی صدر ولادیمیر پوتن کے مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک کے نمائندہ خصوصی میخائل بوگدانوف نے کہا ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ کا قتل ایک سیاسی قتل ہے اور اس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔میخائل بوگدانوف نے روسی خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کو اپنے بیان میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے چیئرمین اسماعیل ھنیہ کے تہران میں قتل پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قطعی طور پر ناقابل قبول سیاسی قتل ہے جس سے خطے میںکشیدگی کو مزید شہہ ملے گی۔نئے ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شریک حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ ھنیہ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر حملے میں قتل کر دیا گیا ۔حماس نے اطلاع دی ہے کہ ھنیہ کے قتل کی واردات اسرائیل کی کارستانی ہے۔