دیشا سالیان کی سنسنی خیز موت کے معاملے میں کچھ دہلادینے اور چونکا دینے والے حقائق منظرعام پر ائے ہیں۔
ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار ششانت سنگھ راجپوت کی اچانک موت اور اس کے پانچ دنوں کے اندر راجپوت کی سابق منیجر دیشا سالیان کی موت لوگوں کو یہ بات سونچنے پر مجبور کررہی ہے کہ دونوں کے درمیان میں کچھ نہ کچھ تو تعلق ہے۔
ان دونوں معاملات کے ارد گرد میں سازش کی متعدد باتیں گھوم رہی ہیں۔ اور اب دیشا سالیان کی سنسنی خیز موت کے معاملے میں کچھ دہلادینے اور چونکا دینے والے حقائق منظرعام پر ائے ہیں۔
دیشا سالیان کی عصمت ریزی
نیوز نیشن سے بات کرتے ہوئے ایک عینی شاہد نے کہاکہ اس رات 8جون کو ملاڈ کے فلیٹ میں اس کی موت ہوئی تھی اس سے قبل جس پارٹی میں دیشا نے شرکت کی تھی وہاں پر چار لوگوں نے اس کی عصمت ریزی کی تھی۔
نیوز نیشن کی رپورٹ کے بموجب دیشا کے ساتھ جنسی زیادتی کا دعوی کرنے والے عینی شائد بھی جو ہو میں منعقد کی گئی اس پارٹی میں شامل تھے‘ جس میں فلمی ستارے کی منیجر نے شرکت کی تھی۔
مذکورہ عینی شاہد ملاڈ کے گھر 9-9:30کے قریب پہنچے۔
انہوں نے کہاکہ ایک گھنٹے تک پارٹی پرسکون انداز میں چلی۔
اس کے بعد وہاں کچھ الجھن ہوگئی تھی۔انہوں نے کہاکہ سوائے دیشا او رکچھ لوگوں نے تمام کو دو بیڈرومس کے اندر بند کردیاگیاتھا۔
ان کا الزام ہے کہ میوزک کے شور شرابہ میں دیشا کی آوازکو دبادیاگیاتھاجو پارٹی میں بجائی جارہی تھی۔ اس عینی شاہد نے تصدیق کی پارٹی میں چھ لوگ تھے جس میں دیشا سالیان اور ان کا منگیتر بھی شامل ہے۔
اس شخص نے یہ بھی کہاکہ وہ ماسٹر بیڈروم میں بند تھا جبکہ روہن رائے اسکی منگیتر دوسرے روم میں تھے۔ کچھ دیر بعد ان لوگوں کو چھوڑدیاگیا۔ اس نے نیوز نیشن کومزیدانکشاف کیاکہ ایک فلم اسٹار کابیٹا بھی اس پارٹی میں موجود تھا۔
دیشا کیساتھ جنسی بدسلوکی کرنے والے چار لوگوں میں مبینہ طور پر ایک اس کے قریبی دوستوں مں یتھا اور دوسرے ایک منسٹر کا سکیورٹی گارڈ تھا۔
عینی شاہد نے مزیدکہاکہ باہر جو ہورہا ہے اس کو دیکھ کر وہ چونک گیا اور انڈر گروانڈ چلاگیا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ”دیشا سالیان کی موت کے معاملے میں تحقیقات کررہی تھا مرکزی ایجنسیوں کوبیان دینے کے لئے میں تیارہوں“۔
ایسا لگ رہا ہے کہ اس کے پیپرس میڈیا ہاوز نے ایجنسیوں کے پاس روانہ کئے ہیں۔
دیشا کے والدین کاعصمت ریزی کے زوایہ کا انکار
انڈیا ٹوڈے سے دیشا سالیان کی عصمت ریزی اور قتل کے زوایہ پر بات کرتے ہوئے وسنتی سالیان نے کہاکہ ”یہ سب جھوٹ ہے۔
اس کیس میں دومرتبہ بیانات لئے جاچکے ہیں۔ مالوانی پولیس(جہاں پردیشا سالیان کے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے) کے پاس تمام دستاویزات ریکارڈس پر ہیں۔
ہم نے پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی دیکھی ہے۔ بہتر انداز میں ممبئی پولیس اپناکام کررہی ہے اور ہمیں ممبئی پولیس پر پورا بھروسہ ہے۔
کوئی بھی بات کہنا قبل ازوقت ہوگا مگر یہ تمام چیزیں میڈیا میں میری بیٹی کی شبہہ کو خراب کررہی ہے اس کو اب ہم مزید برداشت نہیں کریں گے۔
اس کے علاوہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں سچائی کیاہے اسکو سمجھیں“۔