حیدرآباد /15 مارچ ( سیاست نیوز ۹ رکن اسمبلی پٹن چیرو گوڈیم مہیپال ریڈی کے بھائی مدھو سدن ریڈی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ مائننگ اور دھوکہ دہی کے معاملہ میں پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی اور مدھو سدن ریڈی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ مدھوسدن ریڈی کی گرفتاری سے علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ برہم بی آر ایس کے کارکنوں کی کثیر تعداد جمع ہوگئی اور گرفتاری میں روکاٹ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ تحصیلدار کی شکایت پر پولیس نے کارروائی انجام دی اور کریشر کو ضبط کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پٹن چیرو کے لکڑارم میں سنتوش گرائنائیٹ کے نام سے کریشر کمپنی چلائی جارہی ہے ۔ ع