رکن پارلیمنٹ کڑپہ کی درخواست تلنگانہ ہائی کورٹ میں مسترد

   

حیدرآباد۔17۔مارچ (سیاست نیوز) سابق وزیر وائی ایس ویویکانند ریڈی قتل معاملہ کے ملزم رکن پارلیمنٹ کڑپا اویناش ریڈی کو تلنگانہ ہائی کورٹ سے آج اس وقت جھٹکا لگا جب عدالت نے ان کی درخواست مسترد کردی۔ اویناش ریڈی نے سی بی آئی کی جانب سے ان کے خلاف کسی بھی سخت کارروائی کو روکنے کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے سی بی آئی کی جانب سے اویناش ریڈی کی پوچھ تاچھ پر حکم التواء جاری کرنے سے انکار کیا۔ ر