رگھوناتھ تالاب میں واٹر اسپورٹس انتظامات کا پولیس کمشنر نے جائزہ لیا

   

نظام آباد 26 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پانچویں تلنگانہ ریاستی پولیس اسپورٹس اینڈ گیمز میٹ 2026 کے اختتامی پروگرام کے ضمن میں رگھوناتھ تالاب قلے کا تالاب میں منعقد ہونے والے واٹر اسپورٹس مقابلوں کے انتظامات کا نظام آباد پولیس کمشنر سائی چیتنیا نے تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تالاب میں آبی کھیلوں کے انعقاد کے لیے کیے جانے والے انتظامات، کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی ضروری سہولتوں، حفاظتی اقدامات اور واٹر اسپورٹس کے لیے سازگار ماحول کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی سی ایس اے سی پی سری شیلَم، واٹر اسپورٹس کوچ پی کرشناراؤ، ڈائرکٹر آنندم، کوچ این سری نواس اور نظام آباد رورل انسپکٹر سری نواس کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے۔