رامپور: مختلف مقدموں میں گذشتہ 23مہینوں سے جیل میں قید اعظم خان کے بیٹے عبداللہ خان ہفتہ کی دیر رات سیتا پور جیل سے رہا ہوکر اپنے آبائی وطن رام پور پہنچ گئے ۔انہوں نے جیل سے باہر نکلتے ہی یوگی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے والد و ایم پی اعظم خان علیل ہیں۔ ایک بیمار انسان کو فرضی مقدموں کو پھنسا کر دو سال سے جیل میں رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی کوئی سازش یا روکاوٹ ایسی نہیں ہے جو ان کے والد کی ضمانت کے راستے میں نہ ڈالی جارہی ہو۔عبداللہ نے کہا کہ آج انہیں عدالت سے انصاف ملا ہے اور توقع ہے کہ آگے بھی انصاف ملے گا۔ انہو ں نے حکومت پر الزام لگایا کہ ضمانت پر رہا ہونے سے پہلے انہیں جیل سے باہر نکلنے کے بعد میڈیا سے بات کرنے تک سے منع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 10مارچ کو اکھلیش یادوکو چیف منسٹر بنانا ہے اس کے ساتھ ہی اقتدار کیظلم و ستم کا خاتمہ ہوگا۔