چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے گورنر سے ملاقات کا وقت مانگا
آندھرا پردیش میں واضح اکثریت کے ساتھ چندرابابو نائیڈو کی زیر قیادت تلگودیشم پارٹی کی حکومت تشکیل پاتی دیکھائی دے رہی ہے۔
اب تک کے رحجانات کے پیش نظر 133سے زائد اسمبلی حلقہ جات پر تلگودیشم پارٹی اکثریت بنائے ہوئے ہے جبکہ 16لوک سبھا سیٹوں پر بھی چندرابابو نائیڈو کی پارٹی اکثریت میں ہے۔
پانچ سال حکومت کرنے کے بعد وائی ایس آر کانگریس پارٹی محض 13اسمبلی سیٹوں اور ایک لوک سبھا سیٹ پر سبقت لئے ہوئے ہے۔ رحجانات سے یہ واضح اشارہ مل رہا ہے کہ آندھرا پردیش میں چندرابابو نائیڈو چیف منسٹر کی حیثیت سے دوسری مرتبہ حلف لیں گے۔
سال 2014میں ریاست کی تقسیم کے بعد منعقد ہونے والے پہلے اسمبلی میں بھی تلگودیشم پارٹی نے حکومت بنائی تھی۔
اس دوران اطلاع یہ بھی مل رہی ہے کہ وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے سربراہ اور چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے گورنر سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔