حیدرآباد 25 ڈسمبر ( این ایس ایس ) بی ایڈ کورس میں کنوینر کوٹہ کے تحت پہلے مرحلہ میںنشستوں کے الاٹمنٹ کا عمل آج ریاست تلنگانہ میں مکمل ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق داخلوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریاست میں بی ایڈ کی کلاسیس کا 30 ڈسمبر سے آغاز ہو جائیگا ۔ عہدیداروں نے پہلے مرحلہ میں کنوینر کوٹہ کے تحت جملہ 10,261 نشستیں پر کی ہیں۔ ریاست میں جملہ 14464 نشستیں دستیاب ہیں جبکہ داخلوں کیلئے 33683 طلبا اہل قرار پائے ہیں۔ ان میںصرف 17417 طلبا کو ویب آپشن دستیاب ہوا تھا ۔