ریاست میں سردی کی لہر میں اضافہ برقی کے استعمال میں کمی

   

مفت برقی سے 1.44 لاکھ برقی صارفین نے استفادہ کیا ۔ حکومت سے 172.58 کروڑ روپئے جاری
حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں بڑھتی سردی سے گھروں میں پنکھے ، اے سی اور دیگر برقی آلات کے استعمال میں کمی آئی ہے ۔ جس کے نتیجے میں گروہا جیوتی اسکیم پر عمل آوری کے ذریعہ 200 یونٹ برقی کے استعمال کی جو حد مقرر کی گئی ہے اس سے مفت برقی اسکیم کے استفادہ کنندگان میں بتدریج اضافہ ہوا ہے ۔ کانگریس حکومت نے 6 ضمانتوں پر عمل کا آغاز کیا ہے جس میں 200 یونٹ تک مفت برقی کی گرہا جیوتی بھی ایک اسکیم ہے ۔ سردی میں اضافہ سے برقی کی بچت میں اضافہ ہورہا ہے اور ساتھ ہی جینکو پر برقی پیداوار کے بوجھ اور ڈسکامس پر سربراہی کے بوجھ میں کسی قدر کمی آئی ہے ۔ اضلاع میں 2,75,089 گھریلو صارفین کنکشنس ہیں ۔ مفت برقی اسکیم کا مارچ سے آغاز ہوا ہے ۔ تب سے دسمبر تک 1,44,780 برقی کنکشنس اس اسکیم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ 10 ماہ کے دوران گرہا جیوتی اسکیم سے استفادہ کنندگان 1,44,780 گھریلو صارفین کو 172.58 کروڑ روپئے سبسیڈی رقم جاری کردی ۔ اس سلسلہ میں محکمہ برقی کے پرنسپل سکریٹری سندیپ کمار سلطانیہ نے پیر کو احکام جاری کردئیے ۔ یکم مارچ تا دسمبر سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے عوام جو گرہا اسکیم سے استفادہ کررہے ہیں اس کی سبسیڈی کے طور پر یہ رقم جاری کی گئی ہے ۔ مارچ سے نومبر تک استفادہ کنندگان اور سبسیڈی میں بتدریج اضافہ ہوا وہیں سبسیڈی میں کمی آئی ۔ ٹرانسکو کے ایس ای سدھیر کمار نے کہا کہ برقی کی بچت قابل ستائش اقدام ہے ۔ 200 یونٹ سے کم برقی استعمال کرنے پر برقی صارفین کو گرہا جیوتی اسکیم سے فائدہ ہوگا اور برقی اداروں کے بوجھ میں کمی آئے گی ۔ برقی بچت کی تمام صارفین عادت ڈال لیں گھروں میں غیر ضروری پنکھے اور لائٹس نہ چلائیں ۔ جہاں ضرورت نہیں وہاں بند کردیں گرہا جیوتی اسکیم سے استفادہ نہ کرنے والے صارفین مقررہ وقت پر برقی چارجس ادا کردیں ۔ معیاری خدمات کی فراہمی کیلئے ہمارا عملہ سنجیدگی سے کام کررہا ہے ۔۔ 2