سرینگر: نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ کا کہنا ہے کہ ہم اپنی آئینی اور جمہوری حقوق کی واپسی اور ریاست کا خصوصی درجہ واپس لانے کی کوشش پر متحد اور پُر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرحوم شیخ محمد عبدا ﷲ نے بھی اپنے ملک کشمیر کے لوگوں کی حالت زار دیکھ کر نا انصافی کے خلاف تحریک شروع کی تھی۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے درگاہ حضرت بل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔