نیشنل ہیلت مشن کے تحت تلنگانہ کو 138.83 کروڑ روپئے مختص۔ ٹنڈرس کا عمل مکمل
حیدرآباد۔/3 مارچ، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے سرکاری ہاسپٹلس میں ایمرجنسی طبی خدمات ( آئی سی یو ) کی سہولتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے نمس کے بشمول 9 سرکاری ہاسپٹلس میں 825 نئے آئی سی یو بیڈس کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل ہیلت مشن کے تحت سال2021-22 کے دوران آئی سی یو بیڈس میں اضافہ کیلئے مرکزی حکومت نے 138.83 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں جس میں 40 فیصد کی حصہ داری ریاستی حکومت کو برداشت کرنا ہے۔ حکومت کی منظوری کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے نئے آئی سی یو بیڈس کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ نمس ہاسپٹل کے بشمول 9 گورنمنٹ میڈیکل کالجس اور اس سے متصل ہاسپٹلس میں آئی سی یو بیڈس کے علاوہ دوسری بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایاکہ ٹنڈرس طلب کرنے کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ نمس ہاسپٹل میں 200 آئی سی یو بیڈس فراہم کئے جارہے ہیں جس پر 33.85 کروڑ روپئے کے مصارف ہیں۔ گاندھی ہاسپٹل میں 16.79 کروڑ کے مصارف سے 100 آئی سی یو بیڈس ٹمس میں16.80 کروڑ روپئے کے مصارف سے 100 آئی سی یو بیڈس، عثمانیہ ہاسپٹل میں 12.52 کروڑ روپئے کے مصارف سے 75 آئی سی یو بیڈس، سدی پیٹ میں 8.52 کروڑ روپئے کے مصارف سے 50 آئی سی یو بیڈس، نلگنڈہ میں 8.36 کروڑ روپئے کے مصارف سے 50 آئی سی یو بیڈس ، رمس ( عادل آباد ) میں 8.44 کروڑ روپئے کے مصارف سے 50 آئی سی یو بیڈس، نظام آباد میں 8.39 کروڑ روپئے کے مصارف سے 50 آئی سی یو بیڈس ، سوریہ پیٹ میں 8.49 کروڑ روپئے کے مصارف سے 50 آئی سی یو بیڈس کی سہولت فراہم کرنے کی منصوبہ بندی تیار کی گئی ہے۔ ن