حیدرآباد۔یکم؍ ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سی بی آئی کے ریاستی وزیر سیول سپلائیز گنگولہ کملاکر اور ٹی آر ایس رکن راجیہ سبھا وی روی چندرا سے دہلی میں 8 گھنٹے دہلی میں گرفتار فرضی سی بی آئی عہدیدار رینواس راؤ کے کیس میں پوچھ تاچھ کی۔ ریاستی وزیر اور ٹی آر ایس ایم پی دوپہر 12 بجے دہلی سی بی آئی دفتر پہنچے۔ حکام نے سرینواس سے تعلقات پر دریافت کیا، اس سے کیا بات ہوئی اس پر بھی تفصیلات حاصل کی۔ پوچھ تاچھ کے بعد جی کملاکر اور روی چندرا نے میڈیا کو بتایا کہ سی بی آئی کے تمام سوالات کے جوابات دیئے جس سے عہدیدار مطمئن ہوئے اور ہمیں دوبارہ پوچھ تاچھ کیلئے طلب نہیں کیا ۔ سی بی آئی نے ہمارے جوابات کو ریکارڈ کیا ۔ ملزم سرینواس بھی اس وقت موجود تھا اور اس سے بھی سوالات کئے گئے۔ حکام نے بتایا کہ یہ آخری پوچھ تاچھ ہے مزید پوچھ تاچھ کی ضرورت نہیں ہے۔ سرینواس نے بتایا کہ اس کا ہمارے ساتھ کوئی لین دین نہیں ہوئی ہوا ۔ن