حیدرآباد25 دسمبر (یو این آئی) گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندراراجن نے سابق وزیراعظم واجپائی کو ان کی 98 ویں یوم پیدائش پر خراج پیش کیا۔انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ واجپائی کی یوم پیدائش کے موقع پر بہتر حکمرانی کا دن منایا جا رہا ہے ۔سابق نائب صدرجمہوریہ وینکیانائیڈو نے شاعر، سیاستداں، مقرر، دوراندیش شخصیت کے طورپر واجپائی کی خدمات کویاد کیا۔انہوں نے کہاکہ اٹل جی ایک دوراندیش مصلح تھے جنہوں نے ملک کی ہمہ گیر ترقی کی تھی۔مرکزی وزیرکشن ریڈی نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے ان کو یاد کیا۔