تحریک آزادی کے نعرے ’سائمن گو بیک‘ کی طرز پر تیار کردہ کٹ آؤٹ نے عوام کو متوجہ کیا
حیدرآباد، 26 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی ریالی میں کانگریس قائدین کی جانب سے نصب کیے گئے ایک دیوہیکل کٹ آؤٹ نے تمام شرکاء کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ یہ خصوصی کٹ آؤٹ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے دیے گئے نعرے ’گیانیش گو بیک‘ کو اجاگر کرتے ہوئے تیار کیا گیا تھا، جو تحریک آزادی کے دوران 1927 میں برطانوی کمیشن کے خلاف بلند کیے گئے تاریخی نعرے ’سائمن گو بیک‘ کی طرز پر بنایا گیا ہے۔چیف منسٹر کے پیغام کو عوام تک مؤثر انداز میں پہونچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا یہ کٹ آؤٹ ریالی کے دوران خاص کشش اور توجہ کا مرکز بنا رہا۔ اس موقع پر کانگریس قائدین نے واضح کیا کہ اس مارچ کا بنیادی مقصد ملک میں آئینی اقدار اور جمہوری روایات کا تحفظ کرنا ہے۔-2