ریلائنس کی کیلکس کمپنی میں 20 فیصد کی حصہ داری

   

نئی دہلی : مکیش امبانی کی قیادت والی ریلائنس نیو انرجی لمیٹڈ (آر این ای ایل) کیلیفورنیا میں واقع سولر ٹیک کمپنی کیلکس میں 20 فیصد حصہ داری کے لیے 1.2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ آر این ای ایل نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ کمپنی نے سرمایہ کاری کے لیے حتمی معاہدے کیے ہیں۔ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (آر آئی ایل) کی مکمل ملکیت والی کمپنی آر این ای ایل نے کہا کہ کیلکس کیلئے اس سرمایہ کاری سے اس کے پروڈکٹ اور ٹیکنالوجی میں فروغ ملے گا۔