ریلوے اسٹیشن پر حملہ،پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی

   

پیرس : فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ‘گار ڈو نورڈ’ ریلوے اسٹیشن پر، چاقو سے مسلح شخص کی حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔’ہاٹس ڈی فرانس ‘علاقائی ایکسپریس رسل و رسائل TER نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گار ڈو نورڈ ریلوے اسٹیشن پر ایک، چاقو سے مسلح، حملہ آور نے کثیر تعداد میں افراد کو زخمی کر دیا ہے۔صحت کے عملے نے زخمیوں کو فوری طبّی امداد فراہم کی اور حملہ آور کو غیر فعال کر کے جائے وقوعہ سے دْور ہٹا دیا گیا ہے۔