حیدرآباد ۔ 25 جنوری ( راست ) انڈین ریلوے میں روزگار کے مواقع پر اتوار 26 جنوری کو 2 بجے دن محمد عثمان سابق ریلوے آفیسر کا معلوماتی لکچر محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست میں مقرر ہے۔ میٹرک، انٹر، ڈگری امیدواروں کیلئے محکمہ ریلوے میں ملازمت کے حصول کیلئے وقت پر شرکت کی خواہشمندوں سے ایم اے حمید نے اپیل کی۔