ریونت ریڈی کے خلاف ریمارک پر نرملا سیتا رامن کا علامتی پتلہ نذرِ آتش

   


حیدرآباد۔/13 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) لوک سبھا میں وزیر فینانس نرملا سیتا رامن کی جانب سے صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کے خلاف ریمارک پر بطور احتجاج کانگریس اور این ایس یو آئی کارکنوں نے احتجاج منظم کیا اور نرملا سیتا رامن کا علامتی پتلہ نذرآتش کیا گیا۔ ملکاجگیری ڈیویژن کے ہستنا پورم میں کانگریس کارپوریٹر راج شیکھر ریڈی کی قیادت میں دھرنا منظم کیا گیا۔ ہندی کے استعمال پر نرملا سیتا رامن نے ریونت ریڈی کے خلاف ریمارکس کئے تھے۔ ڈالر کے مقابلہ روپئے کی قدر میں کمی کی وضاحت کرنے کے بجائے نرملا سیتا رامن نے غیر پارلیمانی ریمارکس کئے۔ انہوں نے کہا کہ نرملا سیتا رامن نے تلگو سماج کی توہین کی ہے۔ انہیں تلنگانہ عوام سے معذرت خواہی کرنی چاہیئے۔ دھرنے میں این سرینو، نرسمہا، سرینو نائیک، سچن نائیک، لتا گوڑ، برہما ریڈی، سرینواس ریڈی، کونڈل ریڈی اور دوسروں نے حصہ لیا۔ر