نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے اس حکم نامہ کو نہایت ناقابل فہم قرار دیا ہے جس کے ذریعہ ریپ کے ملزم کو ایف آئی آر درج کرانے میں تاخیر کی بنیاد پر چھوڑ دیا گیا۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے وی پاردی والا کی بنچ نے کہا کہ اس معاملہ کے حقائق نہایت دل شکن ہیں اور وہ ہائی کورٹ کا حکم نامہ کالعدم کرتے ہیں۔