میلبورن، 15 اگست (ایجنسیز) بالی ووڈ کی لجنڈ اداکارہ ریکھا کو انڈین فلم فیسٹیول آف ملبورن 2026 میں ’ایکسی لنس اِن سنیما‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ہندوستانی سنیما کے لیے ان کی پانچ دہائیوں سے زائد عرصہ پر محیط غیرمعمولی خدمات اور یادگار فلمی سفر کے اعتراف میں دیا گیا۔ فیسٹیول میں ریکھا بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں، جہاں ان کی کلاسک فلم ’امراؤ جان‘ کی خصوصی نمائش بھی کی گئی۔ یومِ آزادی کے موقع پر ریکھا نے اداکار پنکج ترپاٹھی کے ساتھ ملبورن میں ہندوستانی پرچم بھی لہرایا اور ہندوستانی برادری کے ساتھ قومی ترانہ گایا۔ تقریب کے دوران ریکھا اور پنکج ترپاٹھی کے درمیان ہلکے پھلکے دلچسپ مکالمے نے بھی حاضرین کی توجہ حاصل کی۔