ویلنگٹن۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولرلیوکی فرگیوسن ریڑھ کی ہڈی کے فریکچر کی وجہ سے پاکستان سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے فرگیوسن کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریکٹس سیشن میں واپسی سے قبل انہیں چار سے چھ ہفتوں کے آرام کی ضرورت ہوگی۔نیوزی لینڈ پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 میچوںکے علاوہ دوٹسٹ میچوںکی سیریز بھی کھیلے گی جس کی ابتدا 26 دسمبر کو شروع ہوگی۔دوسری جانب پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی زخمی ہوکر ٹی 20 سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔