حیدرآباد :12 اگست ( سیاست نیوز) تلنگانہ ناردن پاؤر ڈسٹری بیوشن کمپنی کے صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر کے ورن ریڈی نے کہا کہ برقی کی موثر سربراہی ، وولٹیج کی برقراری اور برقی نقصانات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ زرعی شعبہ کیلئے برقی کی مؤثر سربراہی کو یقینی بنانے کیلئے زرعی علاقوں میں اضافی صلاحیت کے ٹرانسفارمرس نصب کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے 14لاکھ زرعی پمپ سیٹس کو برقی سربراہ کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وولٹیج کی برقراری کے ذریعہ فصلوں کو نقصانات سے بچایا جارہا ہے ۔ ڈسٹری بیوشن کمپنی نے گزشتہ دو برسوں کے دوران 303 صلاحیت کے کیپاسیٹر اور 89 ایم وی اے آر نصب کئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی شعبہ کو نقصانات سے بچانے کیلئے 11KV فیڈرس نصب کئے گئے ۔ ورن ریڈی نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کے نتیجہ میں برقی کے نقصانات میں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے زرعی شعبہ کو برقی کی موثر سربراہی کو بطور چیلنج قبول کیا ہے ۔ 1/S/m/b