ممبئی : غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں، سونے کے ذخائر، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ریزرو فنڈ میں زبردست تیزی سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 جنوری کے آخر میں 10.42 ارب ڈالر بڑھ کر 572 ارب ڈالر ہو گئے ، جبکہ گزشتہ ہفتے یہ 1.26 ارب ڈالر کم ہو کر 561.6 ارب ڈالر پر پہنچ گیاتھا۔ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق، 13 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر کے سب سے بڑے جزوغیر ملکی کرنسی کے اثاثے 9.1 ارب ڈالر بڑھ کر 505.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ۔