زیلنسکی معدنیات کے معاہدہ پر دستخط کیلئے تیار، ٹرمپ کا دعویٰ

   

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی معدنیات کے معاہدے پر دستخط کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور یوکرین یورپی ملک کے زمینی معدنیات اور دیگر قدرتی وسائل تک رسائی فراہم کرنے کے معاہدہ کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب یوکرین، روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور مزید امداد کی امید کر رہا ہے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر واشنگٹن آکر معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، یوکرین کے ساتھ ایک ٹریلین ڈالر کا معاہدہ ہو سکتا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ امریکی ٹیکس دہندگان کو ان کی رقم واپس مل جائے۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم روس اور یوکرین کے درمیان جنگ پر اربوں ڈالر خرچ کرچکے ہیں جو کبھی نہیں ہونی چاہیے تھی۔