زیلنسکی نہیں بلکہ فیصلہ امریکہ کررہا ہے : لاوروف

   

ماسکو : روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ امریکہ یوکیرینی صدر زیلنسکی کی جگہ فیصلے کر رہا ہے۔لاوروف نے کیسپین سی ممالک کے وزرا خارجہ کے اجلاس کیلئے ترکمانستان کے دارالحکومت کے دورہ کے دوران اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے ۔مغربی سربراہان کے ” یوکرین میںقیام ِ امن روس کی من مانی شرائط کے مطابق نہیں ہونا چاہیے” بیان پر توجہ مبذول کراتے ہوئے لاوروف کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مغرب کی اس ضمن میں لکیر “نا پید” اور “نقصان دہ” ہے۔ مغربی ممالک یوکرین کو جس حد تک زیادہ اسلحہ دیں گے یہ جنگ اور اس کی پشت پناہی کرنے والی نازی انتظامیہ کی کوششیں اس حد تک طوالت پکڑیں گی۔