زیلنسکی۔میکرون رابطہ، فرانس کا مکمل حمایت کا اظہار

   

پیرس : فرانس کے صدر امانویل میکرون نے یوکرینی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے۔ فرانسیسی ایوان صدر کے مطابق،اس ٹیلی فون بات چیت میں یوکرین کے لیے امداد انسانی اور اسلحہ کی فراہمی کے علاوہ یورپی یونین کی رکنیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میکرون نے زیلنسکی سے ماریوپول میں واقع آزوستال پلانٹ کی تازہ صورتحال سے پوچھا اور کہا کہ ہم یوکرین کیلئے امداد انسانی ،دفاعی سامان اور اقتصادی و مالی شعبے میں اعانت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔؎میکرون نے کہا کہ جلد ہی ہم یوکرین کے لیے انسانی امداد اور اسلحہ فراہم کریں گے۔ علاوہ ازیںاس بات چیت میں یہ بھی کہا گیا کہ یوکرین کی علاقائی سالمیت کے احترام کیلیے ایک عالمی معاہدے کے تحت فرانس مکمل ضمانت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔میکرون نے زیلنسکی کو بتایا کہ یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کے مطالبے کا یورپی یونین کونسل جائزہ لے گی۔