سابق رکن اسمبلی وٹھل ریڈی کی کانگریس میں شمولیت

   

لوک سبھا چناؤ میں کانگریس کے شاندار مظاہرہ کی پیش قیاسی
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی سے مدہول اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی وٹھل ریڈی نے ملاقات کی اور کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ متحدہ عادل آباد ضلع کے مدہول اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے وٹھل ریڈی اپنے حامیوں کے ساتھ حیدرآباد پہنچے اور چیف منسٹر سے ملاقات کی ۔ چیف منسٹر نے انہیں کانگریس کا کھنڈوا پہنایا اور پارٹی میں استقبال کیا ۔ اس موقع پر ریاستی وزراء جی انوسویا سیتکا اور کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے علاوہ عادل آباد کے کانگریس قائدین موجود تھے۔ بعد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وٹھل ریڈی نے کہا کہ ریونت ریڈی کی زیر قیادت کانگریس حکومت عوام کی بھلائی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ کانگریس کی 6 ضمانتوں میں سے 5 پر عمل آوری کا آغاز ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس پا رٹی کا شاندار مظاہرہ رہے گا۔ وٹھل ریڈی کے مطابق تلنگانہ عوام بی آر ایس اور بی جے پی کو مسترد کردیں گے ۔ 1