نئی دہلی : سابق صدر جمہوریہئ ہند فخرالدین علی احمد کے یوم وفات پر فاتحہ خوانی اور مزار پرچادر گل کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر جناب فخرالدین علی احمد کے فرزند اور غالب انسٹی ٹیوٹ کے چیرمین جسٹس بدر دُرریز احمد نے مزارپر حاضر ہوکر گل پوشی اور فاتحہ خوانی کی- اس موقع پر غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے بھی مرحوم کے مزارپر گل ہائے عقیدت پیش کیے اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔ مولاناپیر سید شبیر نقشبندی بانی فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی نے چادر چڑھائی۔ اس موقع پر مولانا محمد یاسین (امام مسجد پارلیمنٹ اسٹریٹ) اور دیگر افراد نے حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور گل ہائے عقیدت پیش کیے ۔