حیدرآباد۔/9 نومبر، (سیاست نیوز) آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے تلگودیشم قائد اور سابق وزیر آئینا پتروڈو کے خلاف سی آئی ڈی تحقیقات جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔ سابق وزیر پر جعلی این او سی کے ذریعہ 16 سینٹ اراضی پر ناجائز قبضہ کا الزام ہے اور حکومت نے سی آئی ڈی کے ذریعہ تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ سی آئی ڈی کیس کو خارج کرنے کی درخواست کرتے ہوئے سابق وزیر ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے۔ ہائی کورٹ میں آج اس معاملہ کی سماعت ہوئی۔ فریقین کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے کہا کہ معاملہ کی جانچ کیلئے سی آئی ڈی تحقیقات جاری رہ سکتی ہیں۔ر