ممبئی 21 مئی : (ایجنسیز) کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ تنڈولکر نے سوشل میڈیا پر ایک صحافتی اکاؤنٹ سے توہین آمیز تبصرے پر ناراضی ظاہر کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایک صحافتی اکاؤنٹ نے ممبئی ایئرپورٹ پر سارہ تنڈولکر کی آمد کی ویڈیو شیئر کی، جس میں نہ صرف ان کے حلیے پر طنز کیا گیا بلکہ ان کی بھابھی کا بھی ذکر کیا گیا۔ ویڈیو پر لکھا گیا تھاکہ ’موٹی والی سارہ ہے، بغل والی بھابھی ہے۔‘اس تبصرہ پر برہم سارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ آپ گھٹیا ہیں۔ یہ صحافت نہیں ہے۔ ہمیں اکیلا چھوڑ دیں۔بعد ازاں جب مذکورہ پوسٹ حذف کردی گئی تو بھی سارہ نے ناراضگی برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مٹانے سے ذمہ داری ختم نہیں ہوجاتی۔ انہوں نے لکھاکہ آپ اپنی پوسٹ حذف کرسکتے ہیں، مگر اس سے آپ کی گھٹیا حرکت ختم نہیں ہوجاتی۔‘‘