سال 2024 میں فائر سرویس اور ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کو 7383 فون کالس

   

انسداد آتشزدگی واقعات کے لیے شعور بیداری ، ڈی جی وائی ناگی ریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ فائر سرویس اور ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے سال 2024 کے دوران ریاست بھر میں 7383 فائر اینڈ ریسکیو کالس میں شرکت کی ۔ فائر سرویس ڈپارٹمنٹ کے ڈائرکٹر جنرل وائی ناگی ریڈی نے بتایا کہ کل فائر کالس میں سے 7093 چھوٹی آگ کے حادثات اور 180 درمیانی درجہ کے تھے جب کہ 87 شدید آگ اور 24 بڑی آگ کے حادثات پیش آئے ۔ ناگی ریڈی نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے 2024 میڈیم فائر کالس میں 5.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جب کہ مجموعی طور پر فائر کالس تقریبا پچھلے سال کے برابر ہیں ۔ 99 فیصد آگ غیر اونچی عمارتوں میں لگی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فائر ڈپارٹمنٹ باقاعدگی سے فائر سیفٹی بیداری پروگراموں کا انعقاد کررہا ہے اور 2024 میں ریاست بھر میں کل 8433 پروگرام منعقد کئے گئے ۔ اہلکار عمارتوں کا معائنہ بھی کررہے ہیں تاکہ آگ سے بچاؤ کے اقدامات کی جانچ کی جاسکے ۔ ڈی جی نے کہا کہ 2024 میں محکمہ نے تلنگانہ کے مختلف حصوں میں سیلاب کے دوران کئی بچاؤ مشینوں میں حصہ لیا تھا ۔ ہم رات کے وقت بھی سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں تک پہنچنے اور انہیں محفوظ مقامات پر پہنچایا ۔ محکمہ اپنے اہلکاروں کو آگ بجھانے کے ساتھ ساتھ بچاؤ کے کاموں کی تربیت دے رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ عمارت کے مالکان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کررہا ہے جہاں آگ لگنے کے بڑے واقعات کی اطلاع مل رہی ہیں ۔ ڈی جی نے کہا کہ پولیس جو مجرمانہ تفتیش کررہی ہے اور چارج شیٹ داخل کررہی ہے جب کہ فائر ڈپارٹمنٹ سیول پراسیکیوشن کی پیروی کررہا ہے ۔ جی ایچ ایم سی اور رہائشی عمارتوں کو نوٹس جاری کررہا ہے جہاں سے تجارتی سرگرمیوں کی اجازت ہے ۔ رہائشی عمارتوں سے تجارتی سرگرمیوں کو منتقل کرنے میں کچھ وقت لگے گا لیکن یہ آگ کے حادثات سے بچنے کے لیے کیا جائے گا ۔ ڈی جی ناگی ریڈی نے پیر کو کہا کہ مادھا پور میں ستوا عمارت کی پانچویں منزل پر آگ ریستوران میں گیس کے اخراج کی وجہ سے لگی ۔ عمارت میں گیس کا اخراج تھا بجلی کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہوا اور اس سے آگ بھڑک اٹھی ۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے عملے کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا ۔۔ ش