سال نو تقاریب کیلئے پولیس کی سخت ہدایات

   

مکمل ویڈیو ریکارڈنگ حاصل کرنے کا فیصلہ ۔ رہنما خطوط جاری
حیدرآباد 18 ڈسمبر(سیاست نیوز) پولیس نے پبس ‘ ریستوراں اور دیگر مقامات پر سال نو تقاریب کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی و غیر اخلاقی حرکات و منشیات کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔پولیس نے منتظمین کو سی سی کیمروں کی تنصیب یقینی بنانے کے علاوہ ریکارڈنگ کو محفوظ رکھنے تاکید کے ساتھ کہا کہ تقاریب میں نشہ‘ عریانیت ‘ منشیات کے استعمال پر پولیس سخت کاروائی کریگی۔کمشنر پولیس سی وی آنند نے سال نو تقاریب کیلئے سخت رہنمایانہ خطوط جاری کرکے تمام پبس و ریستوراں جو تین ستارہ اور اس سے زیادہ ہیں کے انتظامیہ کو انتباہ دیا کہ وہ داخلہ اور نکلنے کے راستوں کے علاوہ پارکنگ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں اور کم عمر بچوں کو شرکت کی اجازت نہ دیں جہاں شراب فروخت ہ اور جوڑوں کو داخلہ کی اجازت ہے۔کمشنر پولیس نے کہا کہ پارٹیو ںمیں عریانیت اور نیم برہنہ رقص کی محفلوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا اور ایسا کرنے ھر کاروائی کی جائے گی۔انہو ںنے پبس و ریستوراں کے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ سیکوریٹی انتظامات کو یقینی بنائیں اور کیابس اور ڈرائیورس کو رکھنے کے علاوہ تمام آمد و رفت کو ریکارڈ کیا جائے اور تمام راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرینصب کرکے انہیں محفوظ رکھا جائے۔ تقریب میں منشیات کے استعمال پر پبس اور ریستوراں کے انتظامیہ کے خلاف بھی انسداد منشیات قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی ۔ انہوں بتایا کہ محکمہ آبکاری کی اجازت کے بغیر کے بعد اگر کسی پب یا ریستوراں میں شراب فروخت کی گئی تو کاروائی کی جائیگی۔ منتظمین کو باب الداخلہ پر پولیس کے رہنماخطوط کو نمایاں پر واضح کرنے اقدامات کرنے چاہئے تاکہ ریستوراں اور پبس میں داخل ہونے والے ان شرائط سے واقف رہیں ۔اضافی پاسیس یا ٹکٹ جاری کرنے پر بھی کاروائی کی جائے گی ۔