سال نو کے موقع پر حیدرآبادی بریانی نے لکھنوی بریانی کو مات دے دی

   


سوئیگی کے ٹوئیٹر پول میں 76.2 فیصد افراد کا حیدرآبادی بریانی کو ووٹ ، 14 فیصد عوام نے لکھنوی بریانی کو ووٹ دیا
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سال نو کی تقاریب میں حیدرآباد کی بریانی نے سارے ملک میں لکھنوی بریانی کو مات دیتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ 31 دسمبر کو ملک بھر میں 3.5 لاکھ بریانی کی ڈیلیوری کرنے کا سوئیگی نے اعلان کیا ہے اور یہ بھی بتایا کہ انہوں نے جو بھی غذائی اشیاء ڈیلیوری کی ہے اس میں سرفہرست بریانی ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔ swiggy نے ٹوئیٹر پر ایک پول کیا تاکہ اندازہ لگایا جاسکے کہ کونسی بریانی کو سب سے زیادہ آرڈر ملے ہیں ۔ 76.2 فیصد لوگوں نے حیدرآبادی بریانی کو ووٹ دیا ہے ۔ 14 فیصد لوگوں نے لکھنوی بریانی کو ووٹ دیا ہے جب کہ 9.80 فیصد لوگوں نے کولکتہ کی بریانی کو ووٹ دیا ہے ۔ عام طور پر ویک اینڈ کے موقع پر عوام موج مستی کے موڈ میں ہوتے ہیں ۔ ہوٹلوں میں عوام کی بھاری تعداد دیکھی جاتی ہے ۔ آن لائن فوڈ ڈیلیوری ایپس آرڈرس کے ساتھ عروج پر ہوتے ہیں ایسے ویک اینڈ میں سال نو کی تقاریب سونے پہ سہاگہ ثابت ہوئی ہے ۔ فوڈ ڈیلیوری کمپنی سوئیگی نے اس کی تفصیلات کچھ اس طرح سے پیش کی ہیں حیدرآباد میں باورچی ہوٹل کی بریانی کیلئے سب سے زیادہ آرڈرس وصول ہوئے ہیں ۔ کمپنی نے ہفتہ کو بریانی کے ڈیمانڈ کو پورا کرنے کیلئے 15 ٹن گوشت کو تیار رکھا ۔ بریانی کے بعد 2.5 لاکھ آرڈرس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پیزا رہا ہے ۔ ان میں ڈومینوز پیزا کا غلبہ رہا ہے ۔ ہفتہ کی رات 10-25 بجے تک سوئیگی نے 61,287 ڈومینو پیزا کی ڈیلیوری کی ہے ۔ سوئیگی ان اسمارٹ نے ہفتہ کو 7 بجے شام تک 1.76 لاکھ چپس پیکٹ ڈیلیوری کی ہے ۔ اس کے علاوہ ہفتہ کو 9-18 بجے تک ملک بھر میں 12,344 کھچڑی کے آرڈرس ڈیلیور کئے گئے ہیں ۔۔ ن