سال نو2020 کی آمد ،عوام کا جشن

   

کولکتہ ۔ 31ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سال نو کی آمد کے مدنظر شہر اور اطراف و اکناف میں سیکورٹی میں شدت پیدا کردی گئی جس میں خواتین کے تحفظ و سلامتی پر حصوصی نظر رکھی جائے گی ۔ پولیس نے منگل کو یہ بات بتائی ۔ کولکتہ اور بدھان نگر پولیس کو کڑی نگرانی کیلئے کہا جس کے تحت وہ حالت نشہ میں ڈرائیونگ ، جیب کترے باز ، خواتین اور لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ اور دھوکہ باز کارروائیوں والے افعال پر تنقیح کی جائے گی ۔ اس ضمن میں 5000پولیس جوانوں کو زائد تعینات کیا گیا جس میں خواتین کی پٹرولنگ ٹیم ( ونرس) اور مقابلہ کرنے والی ٹیم ( ویریرس ) شامل ہیں ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے جو ڈپٹی کمشنر رینک کا ہوتا ہے اُسے 30خاتون آر اے ایف عہدیداروں کے بشمول اُسی مقدار میں مرد آر اے ایف عہدیداروں کو تعینات کیا جائے گا اور نگرانی کرنے والے پولیس افسران کو نائٹ کلبس ، رسٹورنٹ اور پبس کے قریب جو شہر بھر میں موجود ہیں متعین کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں تمام اداروں کو مقررہ وقت پر بند کرنے کی سختی سے ہدایت دی گئی ہے ۔