سال2021کے سب سے بااثر100لوگوں کی ٹائمزکے100لوگوں میں ملہ برادر کانام

,

   

نیویارک۔طالبان کے شریک بانی اور مذکورہ گروپ کی جانب سے اعلان کردہ کابینہ کے نائب وزیراعظم ملا برادر کانام ٹائمز میگزین کے 100بااثر لوگوں کی فہرست میں پیش کیاگیاہے۔

مذکورہ ٹائم کی پروفائل میں طالبان کے شریک بانی برادر کو بطور ایک ”خاموش‘ خفیہ شخص کو بہت ہی کم عوامی بیانات اور انٹرویو دیتے ہیں“ کے طور پر پیش کیاہے۔

برادر کے متعلق تحریر کیاگیاہے کہ ”برادر طالبان کے اندر ایک اعتدال پسند شخصیت کے حامل کے طور پر نمائندگی کرتے ہیں‘ جو کہ معاشی مدد کے بے چینی او رمغربی ممالک کی حمایت کو حاصل کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

سوال یہ ہے کہ آیا جس شخص نے امریکیوں کو افغانستان سے باہر نکالا ہے کیاکہ وہ اس تحریک پر قاپو پاسکتے ہیں“۔

اس فہرست میں وزیراعظم نریندر مودی‘ مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی اور سیریم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا(ایس ائی ائی) سی ای او ادھار پونے والا کانام بھی شامل ہے۔

امریکہ صدر جو بائیڈن‘ نائب صدر کملا ہیرس‘ چین کے صدر زی جن پنگ‘ ڈیوک اور ڈیوچیس برائے سوسیکس ہیری اور میگھن اور سابق امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا نام بھی اس میں شامل ہے


کیا ملا بردار کابل سے چلے گئے ہیں؟۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ میں دعوی کیاگیاہے کہ طالبان قائدین کے درمیان میں بڑی لڑائی پچھلے ہفتہ افغانستان میں تشکیل دی گئی نئی حکومت پر ہوئی ہے۔گروپ کے شریک بانی ملا عبدالغنی بردار اور ایک کابینہ ممبر کے درمیان میں صدارتی محل کے اندر بحث ہوئی ہے۔

مذکورہ طالبان کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایاکہ برادر کابل چھوڑ کر قندھار شہر کے لئے اس واقعہ کے پیش نظر روانہ ہوگئے ہیں۔