حیدرآباد۔/27 نومبر، ( سیاست نیوز) محکمہ پولیس میں سب انسپکٹرس اور کانسٹبلس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے امیدواروں کا فزیکل میجرمینٹ ٹسٹ منعقد کرنے کا پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے۔ ریاست میں 11 مراکز پر یہ ٹسٹ منعقد ہوگا اور 23 تا 25 ایام کار میں اسے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 8 ڈسمبر سے فزیکل میجرمینٹ ٹسٹ کا آغاز ہوگا۔ عہدیداروں کے مطابق 29 نومبر سے 3 ڈسمبر کی آدھی رات تک ویب سائیٹ www.tslprb.in کے ذریعہ شناختی کارڈز کو ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ امیدوار اس سلسلہ میں فون نمبر 9393711110 پر ربط کرسکتے ہیں۔مختلف شعبہ جات میں ایس آئی اور کانسٹبلس کے عہدوں کو ملاکر TMT اور PET ٹسٹ کیلئے 237862 امیدواروں نے پارٹ II درخواست داخل کی ہے۔ اگر کسی امیدوار نے دو عہدوں کیلئے درخواست داخل کی ہے تو فزیکل ٹسٹ ایک ہی مرتبہ میں منعقد ہوگا۔ ٹسٹ کیلئے حیدرآباد، سائبرآباد، راچہ کنڈہ ، ورنگل، کریم نگر، کھمم، محبوب نگر، نلگنڈہ، سنگاریڈی، عادل آباد اور نظام آباد میں مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ر