سبحان بیکری کے قریب ٹریفک سگنل پر فوری توجہ کی ضرورت

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : نامپلی میں سبحان بیکری کے قریب ٹریفک سگنل خراب حالت میں جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ جھکے ہوئے سگنل اسٹرکچر ، الجھن میں ڈالنے والے اوور ہیڈ کیبلس اور اطراف میں سڑک کی حالت سے موٹر سٹس اور پیدال راہگیروں کو خطرہ لاحق ہے ۔ متعلقہ عہدیداروں سے اس ٹریفک سگنل کا معائنہ کرتے ہوئے اسے ٹھیک کرنے کے لیے ضروری کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔۔ a/k/b