سبری ملا ( کیرالا ) /17 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بھگوان ایپا مندر میں عوام کا زبردست ہجوم دو ماہ طویل جاترا کے دوران جو منڈلہ ۔ مکرا ولکو پوجا کے نام سے منعقد کی جاتی ہے ، دیکھا گیا ہزاروں افراد نے مہاپوجاری اے کے سدھیر نمبوتری کی زیر قیادت پوجا کی وزیر دیواسوم ٹراوینکور ، وجئے کمار اور کے ایس روی دیواسوم کمشنرس کے موجودہ عہدوں پر فائض ہیں ۔ مندر 27 ڈسمبر تک یاتریوں کیلئے کھلا رہے گا ۔ پولیس ارکان عملہ کا پہلا جھتا ہفتہ کے دن سے اپنے فرائض ادا کر رہا ہے ۔ جن میں 10ڈی ایس پیز 30 انسپکٹرز اور 120 سب انسپکٹرز کے علاوہ 1400 ہیڈ کانسٹیبلس اور کانسٹیبلس شامل ہیں ۔