سبھی مذاہب کے جلوس پر امتناع عائد کیا جائے :ابو عاصم اعظمی

   

پرتاپ گڑھ : مذہب کے نام پر سڑک پر جلوس نکال کر ٹریفک جام کر لوگوں کو پریشان کیا جاتا ہے لیکن حکومت اس کو سنجیدگی سے لینے کے برعکس سڑکوں پر جلوس نکالنے کی اجازت دے کر عام لوگوں کو پریشانی میں ڈالنے کا کام کرتی ہے ۔سڑک پر نکالے جانے والے سبھی مذاہب کے جلوس پر قدغن لگانے کی وقت اہم ضرورت ہے تاکہ عام لوگوں کو پریشانی سے نجات مل سکے ۔سماج وادی مہاراشٹر کے صوبائی صدر و ممبر اسمبلی ابو عاصم اعظمی یہاں بدھ کی شام شہر پنچایت کٹرہ میدنی گنج واقع شاہی پیلس میرج ہال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا ۔ اعظمی نے کہا کہ ملک میں مذہب کے نام پر اب نوٹو پ لکشمی و گنیش کی فوٹو شائع کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔کیجری وال بی جے پی کی پالیسیوں سے آگے جا کر اب نوٹوں پر بھگوان کی فوٹو لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ،جبکہ یہ آئین مخلاف ہے ،کسی بھی سیکولر ملک میں مذہب کی بنیاد پر ایسا کچھ نہیں کیا جا سکتا جس سے جمہوریت و سیکولرازم مجروح ہو ۔ مذہبی پالیسی کی بنیاد پر ملک میں نفرت پھیلانے کا کام کیا جارہا ہے ،جبکہ سبھی مذاہب انسانیت کا درس دیتے ہیں ،لیکن جب سے بی جے پی زیر اقتدار آئی ہے ،اس کے پاس اور کوئی عوامی مفاد کا ایشو ہی نہیں ہے ،وہ صرف نفرت پھیلا کر لوگوں کے درمیاں خلیج پیدا کرنے کا کام کر پولرائزیشن کا کھیل کھیل رہی ہے