سدھارتھ نگر: اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں بدھ کو ڈھبروا ۔اٹاو شاہراہ پر سیلاب کے پانی میں ایک ہی کنبے کے 4اراکین بہہ گئے ۔پولیس نے بتایا کہ تھانہ کٹھیلا سمئے ماتا کے گرام پچپیڑوا باشندہ نریندر ولد سداما(32)اپنی بیوی راج متی و اپنے دو بچوں انشکا(04) اور انامیکا(02) نیپال میں اپنے سسرال سے اپنے گھر رکشا سے واپس لوٹ رہے تھے ۔ راستے میں تھانہ ڈھیبروا میں ڈھیبروا اٹاوہ شاہراہ پر بگھوا کے نزدیک سڑک کے اوپر سے سیلاب کا پانی تیز ہونے کی وجہ سے وہ بے قابو ہوکر رکشا پانی میں پلٹ گیا اور چاروں پانی کی تیز دھارا میں بہہ گئے ۔
بس میں آتشزدگی مسافرین بال بال بچے
ممبئ: مہاراشٹرا کے پونہ شہر میں ایک چلتی بس میں آگ لگ گئ لیکن ڈرائور کی حاضر دماغی کے سبب بس میں سوار تمام مسافرین بال بال بچ گئے اور انہوں نے آگ کو بس کے مکمل حصہ تک پہونچنے سے قبل ہی بس خالی کر دی پولیس نے بتایا کہ بدھ کی اعلی صبح یہ حادثہ صبح 6.30 بجے کے قریب تحصیل امبیگاؤں میں بھیماشنکر روڈ پر پیش آیا۔