سرجری کے ذریعہ ایک شخص کے پیٹ سے 187 سکے نکالے گئے

   

حیدرآباد۔ 30 نومبر (سیاست نیوز) سخت اشیاء کا استعمال کرنے والی بیماری کے شکار ایک شخص کی کامیاب سرجری کی گئی اور ڈاکٹروں نے اس کے پیٹ سے 187 سکے برآمد کرلئے۔ یہ واقعہ ریاست کرناٹک کے باگل کوٹ علاقہ کا ہے۔ ڈاکٹروں نے دماغی بیماری کا شکار ڈیامپا نامی شخص کی سرجری کی گئی۔ شدید پیٹ کے درد کی شکایت پر مریض کے افراد خاندان نے اسے باگل کوٹ کے ہاسپٹل سے رجوع کیا۔ ڈاکٹروں نے طویل جانچ کے بعد اس کی اسکیننگ کروائی۔ ڈاکٹرس اسکیننگ رپورٹ کے بعد حیران ہوگئے اور ڈاکٹرس کی ایک ٹیم نے مشورہ کے بعد سرجری کا فیصلہ کیا۔ 2 گھنٹے طویل مشقت کے بعد دیامپا کی کامیاب سرجری کی گئی اور اس کے پیٹ سے 187 سکے برآمد ہوئے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ پیکا ایک دماغی بیماری ہے جس کا شکار افراد اکثر سخت اشیاء کا استعمال کرتے ہیں۔ ع