ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی صدر اجیت پوار نے آج کہاکہ ‘سرودھرم سمبھو’،این سی پی کی پالیسی میں شامل ہے اور ہم سبھی کو ساتھ لیکر چلنے کے حق میں ہیں۔اجیت پوار نے شیرڈی میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کبھی سیکوزم کا دامن نہیں چھوڑا اور گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ہمیں مضبوطی عطا ہوئی ہے ۔اور یہ مہایوتی کے ساتھ ملی ہے ۔اجیت پوار نے کہاکہ شیو،ساہواور امبیڈکر کی تعلیمات کو لیکر چلناہے ۔اس موقع پر کارگزار صدر پرفل پٹیل اور سیم پی سنیل تتکرے نے خطاب میں کہاکہ پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے حکمت عملی کی گئی ہے اور پارٹی کی اکائیوں میں عہدیداران کی تقرری کو ترجیح دی جائے گی۔اس کنونشن میں بھاری تعداد میں مہاراشٹرا کے ورکرس شریک ہوئے ۔