سرکاری میڈیکل کالجس کے309 اسوسی ایٹ پروفیسرس کو پروفیسرس کے عہدے پر ترقی

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریاست کے سرکاری میڈیکل کالجس کے 33 اسپیشالیٹی شعبوں میں خدمات انجام دینے والے 309 اسوی ایٹ پروفیسرس کو پروفیسرس کی حیثیت سے ترقی دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں حکومت نے جی او جاری کردیا ہے ۔ اس کے بعد بہت جلد اسسٹنٹ پروفیسرس کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والوں کو اسوسی ایٹ پروفیسرس کی حیثیت سے ترقی دی جائے گی ۔ واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں 607 اسسٹنٹ پروفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ جس کے لیے درخواستوں کا عمل جاری ہے ۔ مزید 714 اسسٹنٹ پروفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے محکمہ فینانس نے منظوری دی ہے ۔ میڈیکل کالجس کی ترقی ، فیکلٹی کی قلت کو دور کرنے کے لیے ریاستی حکومت بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے ۔ جس کی نیشنل میڈیکل کمیشن نے بھی ستائش کی ہے ۔ ایک بھی نشست کو کم کیے بغیر اور ساتھ ہی کوئی جرمانہ عائد کئے بغیر نیشنل میڈیکل کمیشن نے ریاست کے تمام گورنمنٹ میڈیکل کالجس کو منظوری دی ہے ۔۔ 2