حیدرآباد18 دسمبر (یو این آئی) آندھراپردیش کی سری سیلم مندر علاقہ میں ایک ڈرون کے نظرآنے کے بعد سیکوریٹی حکام چوکس ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق سیکوریٹی عہدیداروں نے مندر کے قریب اس ڈرون کو دیکھااور نیچے آنے تک اس کا تعاقب کیا۔عہدیداروں نے بعد ازاں کہاکہ بعض افراد اس ڈرون کو اڑارہے ہیں ۔ ڈرون کوضبط کرلیاگیا۔اس بات کا پتہ چلا کہ بعض افراد شادی کی تقریب کے دوران ڈرون کا استعمال حکام کی اجازت کے بغیر کررہے تھے ۔ڈرون اڑانے والے افراد نے کہاکہ وہ ڈرون اڑانے کے لئے پولیس کی اجازت کے بارے میں لاعلم تھے ۔